کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے ملاقات کی ۔ اس دوران کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کو کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش دی۔ بعد ازاں محسن نقوی سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور کے عہدیداران کی ملاقا ت کی اورنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں سجال کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔