کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ریجن بلوز نے پول اے سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کراچی بلوز نے اسلام آباد کو 26 رنز سے شکست دی۔ پلیئر آف دی میچ احسن علی کے 33 گیندوں پر 45 رنز، کپتان غازی غوری کے 28 اور محمد طحہ کے 25 رنز کی بدولت کراچی بلوز نے 161 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 135 رنز بناسکی۔ پول بی میں کوئٹہ نے آزاد جموں کشمیر کو سات وکٹوں سے مات دی۔ آزاد جموں کشمیر نے 150 رنز کا ہدف دیا، کوئٹہ نے ہدف نو گیندیں قبل حاصل کرلیا ۔