• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل نئی فرنچائز راولپنڈی کا نام ’’پنڈیز‘‘ رکھ دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں شامل نئی فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے نام ’’پنڈیز‘‘رکھ دیا۔ پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی میں ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی تاہم مالکان نے ٹیم کیلئے شہر کا نام ملتان سے بدل کر راولپنڈی رکھا تھا فرنچائز کی جانب سے ٹیم کا نامPindiz رکھا گیا۔ ٹیم کے نام کا اعلان سوشل میڈیا پر 25 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا، جس میں شہر کے مشہور مقامات دکھائے گئے، پس منظر میں جوشیلی موسیقی شامل تھی۔

اسپورٹس سے مزید