• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس احرار اسلام کے زیراہتمام دس روزہ ختم نبوت ؐکورس جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام مرکز احرار ، دار بنی ہاشم ملتان میں دس روزہ سالانہ ختم نبوت کورس جاری ہے ، کورس کی مختلف نشستوں سے مولانا سید محمد کفیل بخاری ، مولانا محمد مغیرہ ، مولانا عابد مسعود ڈوگر ، مولانا عبدالغفار تونسوی ، پروفیسر مفتی سید صبیح الحسن ہمدانی اور مولانا محمد ازہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکابرین احرار نے جماعت کے قیام سے قبل ہی فتنہ قادیانیت کیخلاف پر امن دعوتی و تبلیغی جدوجہد کو شروع کر دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ 29دسمبر 1929 میں مجلس احرار اسلام کے باقاعدہ قیام کے بعد ہندوستان بھر کے جید علماء کرام کی سرپرستی و حمایت میں پر امن دعوتی و تبلیغی جدوجہد کو مزید منظم کیا۔
ملتان سے مزید