• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چِھڑا جاتا ہے قصّہ رفتگاں کا

بنا جاتا ہے حصّہ داستاں کا

چلی آتی ہیں یادوں کی قطاریں

خیال آتا ہے جب بھی دوستاں کا

وفا کی بات جو مَیں نے کہی تھی

مُجھے تو پاس ہے اپنی زباں کا

ہیں منظر آنکھ میں دیوار و در کے

مَیں رہنے والا تھا ایسے جہاں کا

رہے داتاؒ کی نگری تاقیامت

مَیں رہنے والا ہوں یاربّ! یہاں کا

( ڈاکٹر تنویر حسین )