وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ترقی کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنا ہمارا عزم ہے، اگر آپ نےحقیقی معنوں میں ڈاکٹر بننا ہے تو آپ کو کم سے کم 10سال کا سفر کرنا ہے، آپ سب لوگوں کی محنت کا نتیجہ ہےجو آج سب یہاں بیٹھے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج 77 سال ہوگئے ہیں ہمارے ذہنوں میں ایک سوال اٹھتا ہے کیا ہم نےاپنا وعدہ پورا کیا؟ پہلا جواب ہے اگر ہم پاکستان کا مقابلہ پاکستان سے کریں تو ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہے، آج یہ ملک دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے بتایا کہ ہم پر لاکھوں مہاجرین کا بوجھ تھا، وہ ملک جس نے صفر سے آغاز کیا، 1960ء میں پاکستان کی برآمدات 200 ملین ڈالرز تھیں۔