• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نے لندن ریلوے اسٹیشن پر بنگالی زبان لکھی دیکھ کر کیا کہا؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

لندن ریلوے اسٹیشن پر بنگالی زبان میں لکھا اسٹیشن کا نام ایک برطانوی رکنِ پارلیمنٹ روپرٹ لو کو پسند نہیں آیا۔

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ روپرٹ لو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لندن ریلوے اسٹیشن پر بنگالی زبان میں لکھے اسٹیشن کے نام کی تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ لندن ہے، اس ریلوے اسٹیشن  کا نام صرف انگریزی میں لکھا ہونا چاہیے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹ سیکشن میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ کی رائے سے اتفاق کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پوسٹ پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین تو ایلون مسک کی طرح روپرٹ لو کی رائے سے اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں لیکن کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اسٹیشن کا نام اگر انگریزی زبان کے علاوہ بھی کسی زبان میں لکھا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید