• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت مشکوک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو 4 مارچ تک کی مہلت دے دی۔

ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی جانب سے پاکستاں فٹبال فیڈریشن کو خط لکھا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق اگر 4 مارچ تک پی ایف ایف کی معطلی ختم نہ ہوئی تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

فیفا قوانین کے مطابق ایونٹ کے پہلے میچ سے 3 ہفتے قبل معطلی ختم ہونا لازمی ہے۔

یاد رہے کہ فیفا نے گزشتہ دنوں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید