پشاور: کرم میں اسلحے کی حوالگی پر فریقین میں تاحال اتفاق نہ ہو سکا۔
دونوں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا الگ الگ طریقہ کار جمع کرایا ہے، حکومت نے اسلحہ جمع کرانے کے طریقہ کار پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کسی ایک طریقہ کار پر اتفاق نہ ہونے پر معاملہ گرینڈ جرگے میں جانے کا امکان ہے، گرینڈ جرگے نے جس طریقہ کار پر بھی فیصلہ دیا اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
جرگہ ممبر فخر زمان کا کہنا ہے کہ فریقین متفق نہ ہوئے تو اسلحہ حوالگی کا معاملہ گرینڈ جرگے کو بھیجا جائے، گرینڈ جرگے میں فریقین کے نمائندے ہیں، جو فیصلہ کریں حکومت اس پر عمل درآمد کرائے۔
جرگہ ممبر نے مطالبہ کیا ہے کہ بگن بازار کے متاثرین کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے اور متاثرین کی بگن میں جلد آباد کاری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔