کراچی کے علاقے کورنگی کی ضیاء کالونی میں شہری کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ ماہ ضیاء کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا۔
پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق 12 رکنی برمی ڈکیت گینگ سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔