• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی، 3 کمرے بنا لیے گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے عدالتوں کے لیے 3 کمرے بنا لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق نئی عدالتوں میں کیسز کی سماعت کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بعد سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کے معاملے پر وزارتِ قانون نے 7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ قانون ججز تقرری کی سمری حتمی منظوری کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوائے گی۔

صدر آصف زرداری کی منظوری پر سپریم کورٹ میں ججز تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید