• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں: شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق آئی جی نے میرے خلاف 36 مقدمات دائر کیے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال سے عدالتوں کا چکر کاٹ رہا ہوں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے مقدمات سے متعلق تحریری رپورٹ ہی جمع نہیں کی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی حکومت گزشتہ ادوار کے بے بنیاد مقدمات ختم کرنے میں کردار ادا کرے۔

قومی خبریں سے مزید