• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفلیکشنز اسکول چیمپئن شپ: کے جی ایس فائنل میں پہنچ گئی، فیوریٹ قرار


کراچی گرامر اسکول (کے جی ایس) نے سینٹ لارنس کو 0-3 سے ہرا کر ریفلیکشنز اسکول چیمپئن شپ کے گروپ اسٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

کے جی ایس نے ریفلیکشن اسکول چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج کے سیمی فائنل میچ میں سینٹ لارنس کو 0-3 سے شکست دی۔

 کے جی ایس کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، ثناء اللّٰہ خان، فیضان شمسی اور علی زبیری نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

جی ایس نے اپنے گروپ میں تمام تین میچز جیت کر 9 پوائنٹس حاصل کیے۔
جی ایس نے اپنے گروپ میں تمام تین میچز جیت کر 9 پوائنٹس حاصل کیے۔

ثناء اللّٰہ خان میچ کے نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے ایک گول کیا اور فیضان شمسی کو ایک گول کےلیے شاندار اسسٹ فراہم کیا۔

فیضان شمسی نے کپتان کی حیثیت سے اہم کردار ادا کرتے ہوئے دوسرا گول اسکور کیا جس کی بدولت انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سیمی فائنل سے پہلے کے جی ایس نے اپنے گروپ میں تمام تین میچز جیت کر 9 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

اس نے حریف ٹیموں کو 0-1، 0-6 اور 0-4 سے زیر کیا تھا۔ مضبوط دفاعی حکمت عملی اور جارحانہ کھیل کی بدولت کے جی ایس کو اسکول چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید