ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ شاہ شمس کے علاقے شجاع آباد روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،رات سوا ایک بجے کے قریب شاہ شمس پولیس کو اطلاع ملی کہ تین ڈاکوگن پوائنٹ پر ایک راہگیر سے موبائل فون، 8,500 روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ہیں ،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شجاع آباد روڈ پر ناکہ بندی کی ،پولیس نے تین موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کوآتے دیکھا جو رکنے کا اشارہ نہ کرنے کے باوجود فرار ہو گئے، تعاقب کے دوران چھتی چوک کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا،گرفتار ملزم کی شناخت ارسلان ولد ظہور سکنہ شیر شاہ کے نام سے ہوئی جب کہ اس کے دو ساتھی فائرنگ کے دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔