لورالائی(پ ر)پشتونخواملی عوامی پارٹی لورالائی خیبرابتدائی یونٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینما گلی میں ایک ٹرانسفارمر کی منظوری دی گئی تھی اوراس کی تنصیب کی جگہ کاتعین بھی کرلیاگیا لیکن کافی عرصہ سے اس ٹرانسفارمر کونصب نہیں کیاگیا اسی طرح یونٹ کیلئے ایک ٹیوب ویل کیلئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حکام سے بات کی تھی لیکن ابھی تک ٹیوب ویل کاکام شروع نہیں ہوا انہوں نے کہاکہ سردار طاہرلونی کی گلی کی پختگی کے نام پر روڈ میں ایک لوڈپتھر ڈال دئیے گئے ہیں جو لوگوں کیلئے مصیبت بن گئے ہیں یہ پتھر گلی میں بکھرے پڑے ہیں اورگلی پختہ نہیں کی جارہی جبکہ نالیاں ان پتھروں سے بھرگئی ہیں جس سے پانی کا بہائو رک گیا ہے انہوں نے محکمہ واپڈا اورمحکمہ پبلک ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر ٹرانسفارمر نصب نیا ٹیوب ویل لگایا اورگلی کی مرمت کی جائے ۔