کوئٹہ(پ ر)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شا زین بگٹی آج کوئٹہ سے پشین روانہ ہونگے یہاں سیکڑوں افراد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے اور شام چار بجے پشین میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے جمہوری وطن پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی قائدین بھی جلسے سے خطاب کرینگے۔