امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور امریکی صدور نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں صدور نے باہمی تعلقات اور یوکرین کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کو ماسکو مدعو کر لیا۔ روسی و امریکی ملاقات پر رضامند ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی روسی صدر سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر مذاکراتی ٹیمیں بنانے پر اتفاق ہوا۔ یوکرین کے صدر کو بھی یوکرین مذاکرات کی بات سے آگاہ کروں گا۔