کراچی میں گڈاپ پولیس نے موٹر وے پر چھینی گئی گاڑی 20 منٹ میں برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق کراچی حیدر آباد موٹر وے پر ملزمان گاڑی کے ساتھ ڈرائیور کو بھی یرغمال بنا کر لے گئے تھے۔
گڈاپ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر صفورا چورنگی کے قریب چھاپہ مارا۔
پولیس کے پہنچنے پر ملزمان گاڑی اور ڈرائیور کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
اس کیس کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔