• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی(فائل فوٹو)۔
شوکت یوسفزئی(فائل فوٹو)۔

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ 

پشاور سے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت ایک نڈر اور مشکل وقت کا ساتھی ہے۔ انھیں پارٹی سے نکالنے کے فیصلے نے کارکنوں کو مایوس کیا۔ اس سے پہلے اتنا سخت فیصلہ کسی کے خلاف نہیں ہوا۔ 

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت کو بھی ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت سے بھی کہا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کو فالو کریں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔

قومی خبریں سے مزید