بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جو 2 گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبائی معاملات پر بریف کیا، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو صوبائی تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، بانی پی ٹی آئی نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔