• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کا قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر عمل کا اعلان


فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان کردیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے سمیت معاہدے پر دستخط شدہ شرائط کے مطابق عمل جاری رکھیں گے۔

مزاحمتی تنظیم نے یہ بھی کہا کہ مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ قاہرہ میں مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں فلسطینیوں کےلیے رہائش، خیمے، طبی سامان، ایندھن اور دیگر امداد کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔

حماس کا کہنا ہے کہ ثالثوں نے معاہدے پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید