شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) شہدائے کشمیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں امامت کے فرائض امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید نے انجام دیئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ اب زیادہ دیر نہیں رہ سکے گا۔ کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آ گیا ہے۔