انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کلین سویپ طریقے سے جیتنے کے بعد کچھ بھارتی کھلاڑیوں کا دھیان بھٹک گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تیسرا میچ جیتنے کے بعد کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
میچ اور سیریز جیتنے کے بعد ان تینوں کھلاڑیوں کو ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ جشن مناتے دیکھا گیا پھر اسی دوران مداحوں نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کا دھیان بھی بھٹکتے ہوئے دیکھا۔
جشن منا کر یہ تینوں کھلاڑی بھول گئے کہ انہیں سیریز جیتنے پر ملنے والی ٹرافی بھی اٹھانی ہے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔