• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: آندھرا پردیش حکومت ’ورک فروم ہوم‘ کو فروغ کیوں دے رہی ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ایک ایسے وقت میں جب اتوار کے روز بھی دفتر کی چھٹی نہ ہونے کی خبریں میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں تو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیرِ اعلیٰ ’ورک فروم ہوم‘ کو فروغ دے رہے ہیں۔

آندھرا پردیش کے وزیرِ اعلیٰ نائیڈو نے 11 فروری کو سائنس کے شعبے میں خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ آندھرا پردیش آئی ٹی اور جی سی سی پالیسی 4.0 کے تحت ہم ڈیولپرز کو ہر شہر اور قصبے میں آئی ٹی آفس بنانے اور نچلی سطح پر روزگار پیدا کرنے کے لیے آئی ٹی اور جی سی ایس فرمز کی مدد کے لیے مراعات فراہم کر رہے ہیں۔

آندھرا پردیش کے وزیرِ اعلیٰ نے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ اقدامات آئی ٹی کے شعبے میں افرادی قوت کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ دیں گے، خاص طور پر خواتین ’ورک فروم ہوم‘ کی سہولت سے فائدہ اُٹھائیں گی۔

آئی ٹی اینڈ گلوبل کیپی بیلیٹی سینٹرز پالیسی 4.0 کیا ہے؟

آندھرا پردیش آئی ٹی اینڈ گلوبل کیپیبیلیٹی سینٹرز پالیسی 4.0 کا مقصد اعلیٰ آئی ٹی کمپنیوں اور ان سے منسلک خدمات کو ریاست کی طرف راغب کرنا ہے۔

اس پالیسی کے تحت کارپوریٹس سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی وہ اپنے ملازمین کو ’ورک فروم ہوم‘ کی سہولت فراہم کریں، کام اور نجی زندگی کے توازن کو فروغ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ خواتین کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کے لیے مساوی رسائی حاصل ہو۔

نائیڈو کی حکومت اسپیڈ آف ڈوئنگ بزنس ریفارمز کے ذریعے آئی ٹی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو آندھرا پردیش کی جانب راغب کرنے کے لیے جارحانہ طریقے سے کوششیں کر رہی ہے اور ریاست میں صنعتی ترقی کے لیے نمایاں مراعات دی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید