• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر سے اسلحے کی نمائش پر گرفتاری ہو گی: شرجیل میمن

شرجیل میمن—فائل فوٹو
شرجیل میمن—فائل فوٹو

 وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیر سے اسلحے کی نمائش پر گرفتاری ہو گی ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ڈبل کیبن کے پچھلےحصے میں کسی بھی گارڈ کو اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ غیر رجسٹر گاڑیوں کی ضبطگی پیر سے فوری طور پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جو گاڑی رجسٹرڈ ہوگی وہی شو روم سے باہر نکلے گی جبکہ گاڑیوں کےفٹنس سرٹیفیکیٹ بھی لازمی ہیں۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے بھی میٹنگ کی ہے، اگر کوئی بغیر لائسنس کے گاڑی چلائے گا تو اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کسی حادثے یا فائرنگ سے زخمی ہونے والے کسی بھی اسپتال جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثےکا شکار یا فائرنگ سے زخمی شخص کےعلاج معالجے کے اخراجات سندھ حکومت ادا کریگی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ والدین سے درخواست ہے کہ کم عمر بچوں کو گاڑیاں نہ دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں 200 سے زائد ای وی گاڑیاں کچرا اُٹھا رہی ہیں جبکہ  مسائل ہیں، شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن نے بی آر ٹی لائن پر کام کرنے سے فی الحال روکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید