• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی شاعر آکاش انصاری جاں بحق: واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی ٹیم تشکیل

معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

حیدر آباد میں ڈاکٹر آکاش انصاری گھر میں شارٹ سرکٹ کے سبب جھلس کر جاں بحق ہوئے۔

معروف سندھی شاعر کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کےلیے ایس ایس پی نے 5 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔

ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق تحقیقات کی سربراہی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود اقبال کریں گے۔

صوبائی وزیر ثقافت اور سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور پولیس سے واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری ادب اور شاعری میں بڑا مقام رکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید