• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے کی سماعت کیلئے 9 بینچ تشکیل

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے 9 بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

عدالت عظمیٰ میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد آئندہ ہفتے کا روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی۔

ایس سی پی کے بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

عدالت عظمیٰ کا بینچ نمبر 2 جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عقیل عباسی جبکہ بینچ نمبر 3 جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا۔

سپریم کورٹ میں بینچ نمبر 4 میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عامر فاروق اور بینچ نمبر 5 میں جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد شامل ہیں۔

عدالت عظمیٰ کے بینچ نمبر 6 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شکیل احمد جبکہ بینچ نمبر 7 میں جسٹس مسرت ہلالی جسٹس صلاح الدین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کو رکھا گیا ہے۔

بینچ نمبر 8 جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن، بینچ نمبر 9 جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل ہے۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 18 تا 20 فروری تک آئینی کیسز کی سماعت کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید