جرمنی کے شہر میونخ میں گاڑی چرھانے کے واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 2 جان کی بازی ہار گئے۔
میونخ پولیس حکام کے مطابق مجمعے پر گاڑی چڑھانے کے واقعے میں 28 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے 2 ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کی ابتدائی ہلاکتوں میں 37 سالہ خاتون اور اُن کی 2 سالہ بچی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مجمع پر گاڑے چڑھانے کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا، اس وقت ڈھائی ہزار سے زائد کا مجمع وہاں موجود تھا، مشتبہ افغان حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔