اداکار فیروز خان اور سوشل میڈیا اسٹار و یوٹیوبر رحیم پردیسی نے ایک دوسرے پر مکے برسا دیے۔
باکسنگ میچ کے لیے رحیم پردیسی اور فیروز خان رنگ میں اترے جس کے بعد مقابلہ جیتنے کے لیے دونوں نے داؤ پیچ آزمائے۔
اداکار فیروز خان رحیم پردیسی کے مکوں کو زیادہ دیر برداشت نہ کر سکے اور 5 منٹ بعد ہی ڈھیر ہوگئے، مقابلے میں دونوں فائٹرز نے بھرپور محنت کی۔
ایک موقع پر جیسے ہی فیروز خان کی توجہ ہٹی تو رحیم پردیسی نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کو چت کردیا اور فتح یاب ہوگئے۔
مکوں کے باعث فیروز خان کو کچھ چوٹیں آئیں لیکن میچ کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئے۔
اداکار فیروز خان اور سوشل میڈیا اسٹار و یوٹیوبر رحیم پردیسی نے
ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
واضح رہے کہ فیروز خان اکثر توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں لیکن اس بار پروفیشنل باکسنگ میں انٹری کی وجہ سے وہ توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ فیروز خان نے اپنے مداحوں کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس نئے سفر کی خبر دی تھی۔