• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپرز روزانہ کراچی کے شہریوں کو مار رہے ہیں کیا وہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟ عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت کے ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈمپرز روزانہ کراچی کے شہریوں کو مار رہے ہیں کیا وہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟ سندھ کے علاقے میں حادثے کو وفاق پر مت ڈالا جائے، پچھلے 16 سال سے سندھ پر حکومت پیپلز پارٹی کی ہے ن لیگ کی نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اللّٰہ کرے سندھ نے جو 956 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا ہے وہ جلد از جلد لگ جائے، مالی سال ختم ہونے والا ہے وزیراعلیٰ سندھ اپنے علاقے کی گلیاں نہیں بنا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اب تک سڑکیں اور ہائی وے بھی نہیں بنا سکے، وفاق سے ہر سال معمول کے مطابق سندھ کو اس کے حصے کے فنڈز ملتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت کے 90 فیصد منصوبے اپنے فنڈ سے مکمل ہو رہے ہیں، وفاق اور صوبوں کے معاملات میں چچا بھتیجی کے رشتے کا کیا تعلق، اس کا حوالہ کیوں؟ اگر سندھ ان اربوں روپے کے فنڈز سے بھی اپنی سڑکیں نہیں بنا سکتا تو پھر آپ کا اللّٰہ حافظ۔


قومی خبریں سے مزید