سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ عرب بالخصوص مسلم دنیا نے فلسطین پر باتیں تو بہت کیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا، فلسطینیوں سے ان کی سرزمین لینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ فلسطین کےلیے آواز اٹھانا ہر خود مختار ملک کا فرض ہے، جینیوا کنونشن کا آرٹیکل 49 دوران جنگ انسانی حقوق کو محفوظ کرتا ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے غزہ کو آزاد کروانے سے متعلق بیان دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطین سے متعلق بیان فاشسٹ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہمیشہ عرب ممالک پر نظر رکھی ہے۔ لبنان، شام، فلسطین ہمیشہ سے اسرائیل کے ٹارگٹ پر رہے کہ گریٹر اسرائیل بنایا جا سکے۔
رضا ربانی نے کہا کہ فلسطینیوں کو بحالی کیلئے ایڈ مہیا کرنے کو روکنا بھی اسرائیل کا مقصد ہے۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنا صرف دو ملکی نظریہ ہے۔ صدر ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہیں، غزہ فلسطینیوں کا ہے۔