• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024ء الیکشن میں جوجیتا وہ رورہا ہے جو ہار گیا وہ بھی رو رہا ہے، امیر حیدر ہوتی


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ 2024ء کے الیکشن میں جو جیتا وہ رو رہا ہے، جو ہار گیا وہ بھی رو رہا ہے۔

پشاور میں عبدالغفار خان اور عبدالولی خان کی برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب میں امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پشتون امن چاہتے ہیں، ریاست امن قائم کرنے میں کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اخبارات میں اشتہارات دینے سے دہشت گردی کا مقابلہ نہیں ہوگا، علی امین گنڈا پور نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا۔

اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ سیاسی بیانات اور زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا۔ افغانستان کے ساتھ جنگ مسئلے کا حل نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم جب افغانستان کی بات کرتے ہیں تو الزامات لگ جاتے ہیں، صوبے کو محروم رکھنے کےلیے ہمیں نکالا گیا۔

امیر حیدر ہوتی نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی سے نکال دیا لیکن میدان سے ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا، 2024ء میں جو جیتا وہ رو رہا ہے اور جو ہارا وہ بھی رو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور واحد وزیراعلیٰ ہیں جو اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید