صدر پاکستان آصف علی زرداری نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کو نشان پاکستان سے نوازا۔
صدر زرداری نے کہا کہ علاقائی چیلنجز کا مقابلہ محاذ آرائی کی بجائے تعاون کے ذریعے کیا جانا چاہیے، صدر قاسم جومارت توکایووف نے کہا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے درمیان ہوئی ملاقات میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
صدر زرداری نے ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور علاقائی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور علاقائی خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی تعلقات ہیں، حالیہ برسوں میں دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے علاقائی روابط ضروری ہیں۔
صدر مملکت نے امن، مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
جنوبی ایشیا اور وسیع تر خطے میں استحکام کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر نے کہا کہ علاقائی چیلنجز کا مقابلہ محاذ آرائی کی بجائے تعاون کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔
صدر قاسم جومارت توکایووف نے کہا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔