• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت حادثاتی نہیں، انہیں قتل کیا گیا ہے، ایس ایس پی حیدرآباد

ڈاکٹر آکاش انصاری(تصویر سوشل میڈیا)۔
ڈاکٹر آکاش انصاری(تصویر سوشل میڈیا)۔

معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ڈاکٹر آکاش کی موت حادثاتی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں ملی، ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ حادثاتی موت نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ قتل کرنے کے بعد ڈاکٹر آکاش کی لاش کو جلایا گیا۔ والد اور لےپالک بیٹے کے درمیان پہلے بھی مسائل رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید