• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشن کی عدم ادائیگی،عبدالقاد رکا وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ

Abdul Qadri Pension Stop For Two Months Contact To Pm
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی پنشن دو ماہ سے روک رکھی ہے جس پہ عبدالقادر نے وزیراعظم سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے گزشتہ دنوں پی سی بی میں تعیناتی پہ اپنے ایک بیان میں پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی پنشن دو ماہ سے روک رکھی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے پینش نہ ملنے پہ شدید برہمی کا اظہار بھی کیا اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ وزیر اعظم کو خط لکھیں گے جس میں وہ یہ واضح کریں گے کہ پی سی بی میں بیٹھے تمام عہداران کے تمام اثاثے اور ڈگریوں کی تصدیق کی جائیں۔
تازہ ترین