• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تمام قیدیوں کو رہا نہ کیا تو جہنم کے دروازے کھل جائیں گے، نیتن یاہو کی دھمکی

کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ تمام قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ‘جہنم کے دروازے‘ کھل جائیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جب اسرائیل غزہ کے حوالے سے اپنی پالیسی کی بات کرتا ہے تو اسرائیل امریکا کے ساتھ "مکمل” تعاون کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک مشترکہ حکمت عملی ہے اور ہم ہمیشہ اس حکمت عملی کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے، یقینی طور پر اگر ہمارے تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو جہنم کے دروازے کھولے جائیں گے۔نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی بازگشت سنائی جنہوں نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ "جہنم کے دروازے کھلے ہوں گے” اگر حماس نے جنگ سے پہلے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں اغوا کیے گئے درجنوں باقی ماندہ قیدیوں کو رہا نہ کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید