ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے شہزادہ ترکی الفیصل نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء اور مصر و اردن منتقلی کے امریکی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کے لیے امریکی قیادت سے ʼمارشل پلانʼ کا مطالبہ کیا ہے۔میونخ میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کی تجویز کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔ نیز اس امر کا مطالبہ کیا کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ حال غزہ کی تعمیر نو میں مدد کی جائے اور فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین پر رہنے دیا جائے۔