کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کی دھوتی باندھے تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس لباس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ انہوں نے جنوبی ایشیا کا روایتی لباس پہنا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اسے محض تولیہ قرار دیا ہے۔کچھ صارفین نے کین ولیمسن کے اس انتخاب کی تعریف کی۔