• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوید شیخ

ہیں حسرتوں سے فگار لمحے

نزار ہم اور نزار لمحے

ملے نہ ہم کو کبھی دوبارہ

رفاقتوں کے وہ چار لمحے

وہ ہجر کی بے قرار راتیں

وہ وصل کے یادگار لمحے

رقابتوں اور عداوتوں میں

گزر گئے بے شمار لمحے

خزاں نے آخر کو پھونک ڈالے

مِرے چمن کے شرار لمحے

نہ دل میسّر، نہ جان باقی

نزع کا عالم غبار لمحے

نوید ممکن نہیں تلافی

جو مل سکے نہ ادھار لمحے