بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست بی این پی کے محمد قاسم کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی۔
اس نشست کے لیے امیدوار کاغذاتِ نامزدگی منگل اور بدھ کو جمع کرائیں گے۔
سینیٹ کی مذکورہ نشست کے لیے پولنگ 8 مارچ کو صوبائی اسمبلی میں ہو گی۔