• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان سے سینیٹ کی تین خالی نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری

بلوچستان سے سینیٹ کی تین خالی نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ سے الیکشن کمشنر بلوچستان فرید آفریدی کے مطابق بلوچستان سے خالی سینیٹ کی تین نشستوں کے انتخابات کیلئے پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نشستیں سرفراز بگٹی، پرنس آغا عمر احمد زئی اور عبدالغفور حیدری کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی ہیں۔ 

سینیٹ کے انتخابات کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی ریٹرنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق ریٹرنگ آفیسرکی جانب سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات کیلئے پبلک نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ 

الیکشن کمشنر بلوچستان فرید آفریدی کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 2 اور 3 مارچ صبح 08:30 سے شام 04:30 بجے تک جمع کروائے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید