• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کا جج پر باکسنگ میں ہرانے کا الزام


معروف اداکار فیروز خان نے یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر رحیم پردیسی سے باکسنگ میچ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

فیروز خان نے مداحوں کو اپنا چہرہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، جیسے پہلے تھا ویسا ہی محسوس کر رہا ہوں، میرے چہرے اور ناک پر ہلکی پھلکی خراشیں آئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں بالکل ٹھیک اور مطمئن ہوں، خوش ہوں، اس میچ کے ذیعے میں نے اپنی طاقت کو آزمایا ہے۔

رحیم پردیسی کے خلاف اپنے باکسنگ میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکار نے مزید کہا کہ میں نتائج سے کافی مطمئن ہوں حالانکہ میرا خیال ہے کہ میری اسکورنگ کے دوران ججوں میں سے ایک جج متعصب تھے۔

انہوں نے پہلے راؤنڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے راؤنڈ میں ایک بھی پوائنٹ نہیں دیا گیا مگر مجھے یقین ہے کہ اس کے پیچھے کسی کا ہاتھ نہیں تھا، مگر پھر بھی میرا ماننا ہے کہ ججز کو مجھے اسکور دیتے ہوئے باریک بینی سے سب معاملات کو دیکھنا چاہیے تھا۔

فیروز خان نے ویڈیو پیغام کے آخر میں کہا ہے کہ میں نے اپنے حریف کو آسان ہدف نہیں سمجھا تھا مگر میں خوش اور مطمئن ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکار فیروز خان اور سوشل میڈیا اسٹار و یوٹیوبر رحیم پردیسی نے رِنگ میں ایک دوسرے پر خوب مکے برسائے۔

باکسنگ میچ کے لیے رحیم پردیسی اور فیروز خان رنگ میں اترے جس کے بعد مقابلہ جیتنے کے لیے دونوں نے داؤ پیچ آزمائے۔

اداکار فیروز خان زیادہ دیر رحیم پردیسی کے مکوں کو برداشت نہ کر سکے اور 5 منٹ بعد ہی ڈھیر ہو گئے، مقابلے میں دونوں فائٹرز نے بھرپور محنت کی۔

ایک موقع پر جیسے ہی فیروز خان کی توجہ ہٹی تو رحیم پردیسی نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کو چت کر دیا اور فتح یاب ہو گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید