• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے یقین ہے کہ سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا: اویس قادر شاہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ میرا یقین ہے کہ صوبہ سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

سیہون میں لعل شہباز قلندر کے 773 ویں سالانہ سہ روزہ عرس کے موقع پر قائم مقام گورنر اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں نے پاکستان کی ترقی استحکام کے لیے دعا کی ہے، صوبہ سندھ کے لیے خصوصی دعا کی جو صوفیوں کی دھرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈمپر کے حادثات پر وزیرِ داخلہ کا بیان آ چکا ہے، اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کراچی میں ہیوی وہیکلز رات کو نکل سکیں گی اور صوبائی ٹرانسپورٹ منسٹر بھی گاڑیوں کی انسپیکشن کے  لیے ہدایات دے چکے ہیں۔

اویس قادر شاہ نے کہا ہے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال زائرین کی تعداد زیادہ ہے، جبکہ درگاہ پر انتظامات بہت بہتر ہیں۔

قائم مقام گورنر نے یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی چیئر مین کا کاچھ کینال منصوبے پر واضح بیان آ چکا ہے، پنجاب کے وزراء سے کہوں گا کہ اپنے صوبے پر توجہ دیں اور پہلے اپنے صوبے میں لوکل گورنمنٹ کے الیکشن تو کروا لیں۔

قومی خبریں سے مزید