• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری اغواء کیس، ملزمان نامزد کرنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے شہری کے اغواء کے کیس میں ملزمان نامزد کرنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالتِ عالیہ میں جسٹس محمد وحید خان نے شہری احمد فراز کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق عدالت نے تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس کو ملزمان کو نامزد کرنے کی ہدایت کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق مغوی کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا تھا۔

دوسری جانب درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمارے اصل ملزمان کو نامزد نہیں کیا تھا جبکہ سی سی ٹی وی میں مغوی کو پولیس اہلکار لے کر جاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

عدالت نے مقدمے پر مزید کارروائی 25 فروری تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید