• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی نے جو خط لکھا اس میں 5 نکات ہیں: ملک احمد خان بھچر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے جو خط لکھا اس میں 5 نکات ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر اندر بیٹھا ہے وہ بھاگا نہیں ہے، میڈیا کچھ آزاد ہوا تھا لیکن اس کو کنٹرول کیا گیا، الیکشن کو ملتوی کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مینڈیٹ نہیں، مورل سپورٹ نہیں، اس وقت برے طریقے سے ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

ملک احمد خان بھچر نے یہ بھی کہا ہے کہ جب رجیم چینج ہوا تھا اس وقت سے آپ ڈالر، پیٹرول کی قیمت چیک کر لیں، مارکیٹ میں 170 سے 190 روپے کے درمیان چینی فروخت ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید