لبنان نے ایران کی پروازوں پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی، بدلے میں ایران نے بھی لبنان کی پروازوں کے ایران آنے پر پابندی لگا دی۔
لبنانی صدارتی دفتر کے مطابق ایران سے لبنان آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔
پابندی کی مدت نہیں بتائی گئی، لبنان نے اسرائیلی الزام کے بعد ایرانی پروازوں پر گذشتہ ہفتے پابندی عائد کی تھی۔
اسرائیل نے الزام لگایا تھا کہ ایران مسافر طیاروں کے ذریعے حزب کے لیے رقوم اسمگل کر رہا ہے۔