• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کوئٹہ میں اجتماعی شادی کی تقریب میں 16 جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں نجی فلاحی ادارے کی جانب سے منعقد کی گئی اجتماعی شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے پچاس پچاس رشتے داروں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا اور ساتھ ہی ہر دلہن کو جہیز بھی دیا گیا۔

تقریب میں شریک دولہاؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ ہم شادی کے اخراجات برداشت کر سکتے، مقامی فلاحی ادارے نے اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کر کے ہمیں بغیر  اخراجات کے شادی کا موقع فراہم کیا۔

کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ نجی فلاحی ادارے اور مخیر شخصیات کی تقلید کرتے ہوئے صوبائی حکومت بھی اجتماعی شادی کی تقریبات منعقد کروائے تاکہ غریب لڑکے اور لڑکیوں کے والدین بغیر اخراجات کے شادی کی ذمے داریوں سے سبکدوش ہو سکیں۔

قومی خبریں سے مزید