پشین کے علاقے بوستان میں میٹرک کے امتحانی سینٹر پر چھاپے کے دوران 13 متبادل امیدوار پائے گئے اور 33 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔
چئیرمین بلوچستان بورڈ کے مطابق نقل کی روک تھام میں غفلت پر امتحانی سینٹر کے عملے کو برطرف کر دیا گیا۔
بوستان کے ہائی اسکول میں امتحانی سینٹر پر بھی حکام نے چھاپے کے دوران غفلت پر عملے کو معطل کر دیا۔
اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ امتحان میں موبائل کے استعمال کی ممانعت ہے، امتحان میں اپنی جگہ کسی اور کو بٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات ہیں۔