چکوال میں فائرنگ کر کے 2 موٹر سائیکل سوار افراد کو قتل کر دیا گیا۔
چکوال میں ادلکہ روڈ پر فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ سے 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے، جس کو فور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو اہلکار کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔