کرم (ایجنسیاں)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خور و نوش لے جانے والے امدادی قافلے پرایک بار پھر حملہ ‘فائرنگ ‘ٹرک ڈرائیور جاں بحق ‘امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار ‘حملہ آوروں نے ادویہ سے بھرے ٹرک کو بھی لوٹ لیا‘واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں پر گن شپ ہیلی کاپٹرز سے شیلنگ کی ‘ بیشترٹرکوں کوواپس ٹل روانہ کردیا گیا۔واقعہ کے بعدسکیورٹی فورسز نے علاقہ کا گھیراؤ کرکے حملہ آوروں کی تلاشی شروع کردی ہے۔پولیس حکام کے مطابق کرم کے علاقہ اوچت کے مقام پر اشیائے خور و نوش لے جانے پر قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔